اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات کو واپس لے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یوم استحصال کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہاکہ آج کا دن پوری قوم کو یوم استحصال کے تاریک دن کی یاد دلاتا ہے، 5اگست کو کشمیر میں سنگین نتائج کی شروعات ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کو دھوکا دے رہا ہے کہ کشمیر بھارت کی سرزمین ہے، بین الاقوامی قوانین بھارت کے جھوٹے دعوؤں کا پردہ فاش کرتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ کشمیری قیادت کو خاموش کرنے کیلئے گھناؤنا ہتھکنڈا اپنایا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں سیاسی قیدیوں کی تعداد ہزاروں میں ہے، 14کشمیری سیاسی تنظیموں کو کالعدم قراردے دیا گیا، بھارتی فوج ظالمانہ قوانین کی آڑ میں کشمیریوں پر ظلم کررہی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ آج کے دن کشمیری عوام کے حوصلے اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، ہمارے کشمیری بہن اور بھائی بھارتی ظلم کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن، مقبوضہ کشمیر کے تنازع کے حل پر منحصر ہے، بین الاقوامی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات کو واپس لے، بھارتی حکومت کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والے قوانین کو ختم کرے، کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کروایا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News