متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستانی تاجروں کیلئے آن لائن پورٹل متعارف کرادیا ہے جس کے تحت تاجر آن لائن اپنا کاروبار رجسٹر کراسکیں گے۔
اس حوالے سے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا ہے کہ پاکستانی تاجر یو اے ای قونصلیٹ میں آکر اپنے کاروبار کی شروعات باآسانی کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یو اے ای حکومت کے اس اقدام کا مقصد پاکستان کی معیشت میں استحکام کے ساتھ ساتھ ایکسپورٹ کو بڑھانا شامل ہے اس سہولت سے پاکستان کی معیشت کو سہارا ملے گا۔
امارتی قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس ہر قسم کی اجناس موجود ہیں۔ جن کی سب سے کم لاگت ہے، ان تمام اشیاء کے ذریعے پاکستان فوڈ سکیورٹی کے ذریعے یو اے ای کے ساتھ جڑ سکتا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News