بانی پی ٹی آئی نے سانحہ 9 مئی پر مشروط معافی کا اعلان کردیا۔
بانی پی ٹی آئی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ 9 مئی پر مشروط معافی کا اعلان کرتا ہوں۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمیں الیکشن نہیں لڑنے دیا گیا اور ہماری پارٹی پر پابندی لگائی گئی، ہم سانحہ 9 مئی کے متاثرہ ہیں اور اںصاف چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری 25 مئی کی پٹیشن کو نہیں سنا گیا۔ سانحہ 9 مئی میں میرا کوئی کارکن ہوا تو اس کو پارٹی سے نکال دوں گا، سی سی ٹی وی فوٹیج سے ہمارا جرم ثابت ہوا تو معافی مانگوں گا۔
دوسری جانب علیمہ خان کہتی ہیں کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے 1100 ارب کے کیسز معاف کیے گئے، چیف جسٹس سے بھی کہا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ ظلم ہمارے ساتھ ہوا، ہمارے 10 ہزار لوگوں کو جیل میں ڈالا گیا جب کہ 20 سیٹوں والی جماعت کو دھاندلی زدہ الیکشن سے ہم پر مسلط کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News