Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہداء پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، بلاول بھٹو زرداری

Now Reading:

شہداء پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، بلاول بھٹو زرداری

مستحکم مستقبل کیلئے خطے کو دہشتگردی سے پاک کرنا ناگزیر ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ شہداء پولیس کے موقع پرپیغام دیتے ہوئے کہا کہ شہداء پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ادائیگیِ فرائض کی خاطر جانیں قربان کرنے والے پولیس شہداء  کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور شہریوں کی حفاظت کے لئے پولیس شہداء کی  قربانیاں  بے مثال ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پولیس شہداء کی غیر متزلزل لگن اور بے لوث خدمات ان کے عزم کی آئینہ دار  ہے، چاروں صوبوں کے پولیس اہلکاروں نے دہشت گردی کے خلاف بھی  جواں مردی سے جنگ لڑی ہے۔

 بلاول بھٹونے اپنے پیغام یہ بھی کہا کہ شہداء نے قربانیاں دے کر عوام کی حفاظت اور انصاف و  دیانت داری کی اقدار کی پاسداری کی ہے، ہمیں اپنی پولیس فورس کی کاوشوں اور جراَت کی حوصلہ افزائی کرنا چاہیے۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری پولیس کے جوان قابلِ احترام جذبے کے ساتھ خدمات سرانجام دے رہے ہیں، پیپلز پارٹی پولیس شہداء کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، اور پولیس کو ان کی بے پناہ قربانی پر سلام  پیش کرتی ہے۔

Advertisement

 بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فلاح و بہبود اور حمایت کا عزم رکھتی ہے، تاکہ انہیں مؤثر طریقے سے اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے سازوسامان اور اختیارات فراہم کیے جائیں۔

 بلاول بھٹونے یہ بھی کہا کہ آئیے! آج ہم اپنے پولیس شہداء کی یاد کو سلام  پیش کریں، سب کے لیے ایک محفوظ اور منصفانہ معاشرے کی تعمیر کے عزم کی تجدید کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کل جو کچھ ہوا قانون کے مطابق ہوا، وزیر دفاع خواجہ آصف
پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کی گرفتاریاں اسپیکر کی اجازت سے کی گئیں
انسدادِانسانی اسمگلنگ سرکل لاہورکی بڑی کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار، پاسپورٹس برآمد
سندھ حکومت نے تمام محکموں سے خریدی گئی گاڑیوں کی تفصیلات طلب کر لیں
9 مئی کے 4 مقدمات؛ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب
اسلام آباد کے ایوانوں میں رات بھر لاقانونیت راج کرتی رہی، بیرسٹر سیف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر