Advertisement
Advertisement
Advertisement

گورنر سندھ کا ارشد ندیم کے لئے 20 لاکھ کے انعام کا اعلان

Now Reading:

گورنر سندھ کا ارشد ندیم کے لئے 20 لاکھ کے انعام کا اعلان

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی اولمپئین ارشد ندیم کے لئے 20 لاکھ کے انعام کا اعلان کردیا ہے۔

کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے، میں نے ذاتی طور پر 20 لاکھ کے انعام کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 14 اگست تک وہ پاکستان آگئے تو انہیں بھی تقریب میں مدعو کیا جائے گا، اس تقریب میں چاروں صوبوں کی نمائندگی کی جائے گی، موسیقی کے شوقین افراد کو بھی پرفارمنس کا موقع دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بہترین کارکردگی پر ایک لاکھ کا انعام دیا جائے گا، ایک اور میڈیا ٹاک منعقد کر کے اس تقریب پر مزید بریفنگ دی جائے گی، تقریب میں 5 لاکھ افراد کی آمد متوقع ہے، اس تقریب کی تیاریاں کل سے ہی شروع ہو جائے گی۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اس تقریب کا نام “ہم فرد نہیں قوم ہیں” ہوگا، یہ کراچی والوں کیلئے تحفہ ہے، کراچی والوں کیلئے کئی دن سے کوئی تقریب نہیں ہوئی تھی، ایسی تقریب کرنے جا رہے ہیں جو پہلی بار ہو رہی ہے، معیشت کی بہتری کیلئے بھی کام کر رہے ہیں جلد بڑی خوشی ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئینی ترامیم آج ہی پارلیمنٹ میں لائی جائیں گی، خواجہ آصف
حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کردیے
ہم اپنے طالبعلموں کو مختلف شعبہ جات میں ڈگریاں دیں گے، عطاء تارڑ
پاکستان کی ترقی اورخوشحالی اس کی جمہوری ترقی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے، بلاول بھٹو
 پاکستان پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، مرادعلی شاہ
مریم نواز جلد لاہور میں ماڈرن اینڈ اینوو یٹو سبزی منڈی کا سنگ بنیاد رکھیں گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر