Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان بحریہ کے جہاز پی این ایس حنین کا رومانیہ سے پاکستان کی جانب پہلے سفر کا آغاز

Now Reading:

پاکستان بحریہ کے جہاز پی این ایس حنین کا رومانیہ سے پاکستان کی جانب پہلے سفر کا آغاز

پاکستان بحریہ کے جہاز پی این ایس حنین کا رومانیہ سے پاکستان کی جانب پہلے سفر کا آغاز

پاکستان بحریہ کے نئے جنگی بحری جہاز  پی این ایس حنین کا رومانیہ سے پاکستان کی جانب پہلے سفر کا آغاز ہوگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی این ایس حنین رومانیہ کی بندرگاہ کانسٹنٹا (Constanta) سے پاکستان کے لیے روانہ ہوگئی۔

  آئی ایس پی آر نے بتایا کہ رومانیہ بحریہ کے فلیٹ کمانڈر نے پی این ایس حنین کا دورہ کیا اور کمانڈنگ آفیسر سے ملاقات کی اور نیک تمناؤں کے ساتھ الوداع کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پی این ایس حنین کا رومانیہ بحریہ کے جہاز لاسٹنل (Lastunul) کے ساتھ سمندر میں دوطرفہ مشق کا انعقاد ہوا، پی این ایس حنین دامن شپ یارڈ، رومانیہ میں بننے والے چار آف شور پٹرول ویسلز میں سے تیسرا جہاز ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس حنین کثیرالمقاصد، انتہائی سبک رفتار جنگی بحری جہاز ہے جو ٹرمینل ڈیفنس سسٹم کے ساتھ ساتھ جدید ترین الیکٹرانک وارفیئر، اینٹی شپ اور اینٹی ایئر وارفیئر کی صلاحیتوں کا بھی حامل ہے، یہ جہاز ملٹی رول ہیلی کاپٹر کے ساتھ لمبے عرصے تک متعدد آپریشنز سرانجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

Advertisement

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پی این ایس حنین کی شمولیت سے بحر ہند میں علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول میں تعیناتی مزید مستحکم ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا
پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے جمہوریت ناگزیر ہے، مریم نواز
بلاول بھٹو اور محسن نقوی کی رات گئے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
پی ٹی آئی وفد اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
صدر مملکت اور وزیراعظم کا جمہوریت کی مضبوطی کے عزم کا اعادہ
جمہوریت کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر