وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ معیشت بہتر ہوگی تو تنخواہ دار طبقے پر لگے ٹیکسز ختم ہوجائیں گے۔
وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک نے بول نیوز کے پروگرام تجزیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی شراکت داری سے بجٹ بنانے کی کوشش کی گئی، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مشکل فیصلے لیے۔
انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کیلئے اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے، اگلے 2 سال میں 50 ارب ڈالر کی فنانسنگ کا انتظام کرنا ہے، وزیراعظم نے مشکل راستہ اختیار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم مستقل طور پر چیزیں ٹھیک کرنا چاہتے ہیں، مہنگائی پہلے 40 فیصد پر تھی اب 11 فیصد پر آگئی ہے، وفاقی حکومت کے پاس وسائل موجود نہیں ہیں، اتنے وسائل نہیں کہ صوبوں کو دے سکیں، اتنے وسائل موجود نہیں کہ قرضوں کی قسط دے سکیں۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ سارا نظام قرضوں پر چل رہا ہے، ہمیں مہنگائی کا احساس ہے، مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے عام آدمی پریشان ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ جو شراکت داری ہے اس پر رسک نہیں لے سکتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News