وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت یوم استحصال کی تیاریوں پر خصوصی اجلاس ہوا ہے۔
5 اگست کشمیریوں کے آزادی کے حق کی حمایت کے خصوصی دن کے طور پر منایا جائے گا، یوم استحصال پر جموں و کشمیر کے تنازع کو اجاگر کیا جائے گا۔
بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں، بھارتی وعدہ خلافیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔
اجلاس میں پاکستانی اور کشمیری قیادت کی مشترکہ مرکزی تقریب کے انعقاد کی بھی منظوری دی گئی۔
وزیراعظم کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مظفرآباد جانے کا امکان ہے، شہباز شریف 5 اگست 2019 کے یکطرفہ،غیر قانونی بھارتی اقدام کی بھرپور مذمت کرینگے۔
شہباز شریف یوم استحصال پر اہم پالیسی بیان بھی دیں گے، 5 اگست یوم استحصال پرخصوصی واک ہوگی۔
وفاق سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں خصوصی تقاریب ہوں گی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزراء، مشیروں اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News