Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوجوان پاکستان کے مستقبل کو تشکیل دینے کی طاقت رکھتے ہیں، بلاول بھٹو

Now Reading:

نوجوان پاکستان کے مستقبل کو تشکیل دینے کی طاقت رکھتے ہیں، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو

امید ہے سانحہ رحیم یار خان کے ذمہ داران کو جلد کٹہرے میں لایا جائے گا، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کے مستقبل کو تشکیل دینے کی طاقت رکھتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے نوجوانوں کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی اولین ترجیحات میں نوجوانوں کے بااختیار بنانے کو ہمیشہ شامل رکھے گی۔

چیئرمین پی پی نے نوجوان پاکستانیوں کو عالمی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو صلاحیتیں بروئے کار لانے  کے لیے مواقع کی فراہمی کی کوششوں میں اپنا قائدانہ کردار جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کے مستقبل کے حقیقی معمار ہیں، ریاست و معاشرے دونوں کا فرض ہے کہ نوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور مواقع فراہم کریں، نوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ نوجوانوں کو شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی زندگی اور نظریات کا مطالعہ کرنا چاہیے، قائدِ عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے عوام کے بنیادی حقوق کے لیے جدوجہد کی، انہوں نے قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کردیں۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ نوجوانوں جمہوری عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے آواز  کو مثبت تبدیلی کے لیے استعمال کریں، نوجوان پاکستان کے مستقبل کو تشکیل دینے کی طاقت رکھتے ہیں۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ نوجوانو! آپ کی شمولیت ایک بہتر پاکستان کی تعمیر کے لیے ضروری ہے، ایک ایسا پاکستان جہاں انصاف، مساوات اور جمہوریت کے اقدار کی پاسداری ہو۔

 انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نوجوانوں کے حقوق اور امنگوں کی حمایت جاری رکھے گی، پیپلز پارٹی سب کے لیے ایک خوشحال مستقبل کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

بلاول بھٹو نے نوجوانوں کے عالمی دن کے متعلق اقوام متحدہ کے 2024 کے تھیم کی توثیق کی اور کہا کہ “کلک سے ترقی تک پائیدار ترقی کے لیے نوجوانوں کے ڈیجیٹل راستے” کی توثیق کرتا ہوں، اقوام متحدہ کی تھیم پائیدار ترقی کے فروغ میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے اہم کردار کو اجاگر کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ حکومت نے تمام محکموں سے خریدی گئی گاڑیوں کی تفصیلات طلب کر لیں
9 مئی کے 4 مقدمات؛ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب
اسلام آباد کے ایوانوں میں رات بھر لاقانونیت راج کرتی رہی، بیرسٹر سیف
پارلیمنٹ ہاؤس سے تمام پی ٹی آئی ارکان کو گرفتار کرلیا گیا
علماء و مشائخ کنونشن، شرکاء کا مسلم امہ کے اتحاد کیلئے کام کرنے کا عہد
آٹھ گھنٹے کی پراسرار گمشدگی کے بعد علی امین گنڈاپور پشاور پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر