Advertisement
Advertisement
Advertisement

مایوسی کے ان حالات میں جماعت اسلامی عوام کی آواز بن کر نکلی ہے، منعم ظفر

Now Reading:

مایوسی کے ان حالات میں جماعت اسلامی عوام کی آواز بن کر نکلی ہے، منعم ظفر
مایوسی کے ان حالات میں جماعت اسلامی عوام کی آواز بن کر نکلی ہے، منعم ظفر

مایوسی کے ان حالات میں جماعت اسلامی عوام کی آواز بن کر نکلی ہے، منعم ظفر

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ مایوسی کے ان حالات میں جماعت اسلامی عوام کی آواز بن کر نکلی ہے۔  

مرکزی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر کراچی میں گورنر ہائوس کے باہر دھرنے کا دوسرا روز جاری ہے، جبکہ دھرنے کے شرکاء نے بارش سے بچنے کے لئے کینوپیز کا انتظام کرلیا ہے۔

 امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرنے میڈیا سی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آندھی آئے یا طوفان دھرنا ہر حال میں جاری رہے گا، جبکہ مہنگی بجلی، لوڈ شیڈنگ، اوور بلنگ، مہنگائی، بڑھتی ہوئی روزگاری اور آئی پی پیز کے ظالمانہ معاہدوں کے خلاف ہم باہر نکلے ہیں، ہمیں پورا یقین ہم اپنے مطالبات منظور کروانے میں کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گورنر سندھ کی جانب سے دھرنے کے شرکاء کے لیے ناشتے میں  چائے پراٹھے بھیجے گئے تھے تاہم  شرکاء نے گورنر ہاؤس سے آنے والا ناشتہ واپس بھیج دیا اور کہا کہ  ہم مطالبات لیکر آئے ہیں، پہلے مطالبات تسلیم کیے جائیں۔

امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس کے باہر آج ہمارے دھرنے کا دوسرا روز ہے، ہمارے دھرنے کے مطالبات واضع ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ آئی پی پیز کے ظالمانہ معائدوں کا خاتمہ ہونا چاہئےاور تنخواہ دار طبقے پر لگا اضافی ٹیکس واپس لیا جائے۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج تنخوادار طبقہ کہتا ہے کہ ان کی تنخواہ پر ٹیکس نہ لگے، جاگیردار طبقے پر ٹیکس لگایا جائے، وہ جاگیردار جو ہزاروں ایکڑ زمین کا مالک ہے۔

منعم ظفرنے کہا کہ شام میں فیملی دھرنا ہوگا، آئی پی پیز نے عوام کو پیس کر رکھا دیا ہے، جنہوں نے ایک یونٹ بھی نہیں جلایا ان کو اربوں روپے دئیے جارہے ہیں، پیٹرولیم لیوی سے ہر چیز میں اضافہ ہو جاتا ہے، تنخواہ دار طبقے نے سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرایا ہے، ان ساری چیزوں کے باعث اس شہر سے تجارت منتقل ہو رہی ہے، جبکہ ان ساری چیزوں کے باعث اس شہر سے تجارت منتقل ہو رہی ہے۔

منعم ظفرنے کہا کہ ہم اس تاجر دشمن اسکیم کو مسترد کرتے ہیں، فوجی اور سرکاری افسران کی مراعات ختم کی جائیں، انہیں دی ہوئی فری بجلی اور پیٹرول واپس لیا جائے، ان کی مراعات ختم کر کے مہنگائی کم کی جا سکتی ہے۔

منعم ظفرنے مزید یہ بھی کہا کہ آج بعد نماز مغرب ایک بڑا جلسہ ہوگا، جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن شرکت کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارا اصولی موقف ہے پہلے بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے، علی محمد خان
ضروری نہیں ہر اچھا انسان اچھا شوہر ہو، منشا پاشا
پاکستان اور روس کے خوشگوار تعلقات جذبہ خیر سگالی اور اعتماد پر مبنی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
جعل سازی پر مبنی ای میل حملوں سے سرکاری اداروں، وزارتوں کو نشانہ بنانے کا انکشاف
پاکستان کی پہلی اسپیس پالیس پر موثر انداز میں عملدرآمد جاری ہے، شزہ فاطمہ
عدالت نے نادرا کو وراثتی سرٹیفکیٹ اور لیٹر آف ایڈمنسٹریشن کی فیس وصولی سے روک دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر