وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے ڈیجیٹل معیشت ناگزیر ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پہلی نیشنل ڈیجیٹل سمٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل اورشفافیت کے لیے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا ضروری ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ شفافیت، بہتر طرز حکمرانی اور معاشی ترقی کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو اپنانا لازمی ہے، جدید انفراسٹرکچر، انسانی وسائل کی ترقی اور ڈیجیٹل خواندگی کے فروغ کے لیے پاکستان کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اپنانا ہوگی۔
احسن اقبال نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور ٹیک انڈسٹری کے درمیان تعاون کو فروغ دینا وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے، جبکہ حکومت نوجوانوں میں پیشہ ورانہ اور ڈیجیٹل مہارتوں کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔
احسن اقبال نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ شہریوں، کاروباری اورسرکاری اداروں کے تحفظ کے لیے حکومت سائبرسیکیورٹی کے شعبے کو مضبوط کر رہی ہے، اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ اورسستے انٹرنیٹ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے حکومت اور نجی شعبے کو سرمایہ کاری کرنے، اور اسٹارٹ اپ اور ایس ایم ایز کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ نوجوانوں کی 65 فیصد ابادی کو جدید ہنر سے اراستہ کرنے کی ضرورت ہے، ماہرین کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ جدت پر مبنی ائیڈیاز پیش کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News