دبئی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق میئر سکھر ارسلان شیخ نے کراچی میں یو اے ای کے قونصل جنرل سے ملاقات کی جس میں پاک امارات تعلقات سمیت پاکستانیوں کو یو اے ای کے ویزا اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قونصل جنرل یو اے ای ڈاکٹر بخیط عتیق الروم نے کہا کہ پاکستان سے 50 سال پرانے محیط مضبوط ثقافتی، مذہبی اور تجارتی تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کیلئے چند دنوں میں نئے پروگرام کا آغاز کریں گے، کوئی پاکستانی کاروبار کیلئے یواے ای جانا چاہتا ہے تو سہولیات فراہم کریں گے۔
قونصل جنرل یو اے ای ڈاکٹر بخیط عتیق الروم نے واضح کیا کہ پاکستانیوں کیلئے ویزا پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
خیال رہے 10 ملین سے زائد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں سے 50 فیصد مشرق وسطیٰ کے ممالک میں رہتے ہیں، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کئی دہائیوں سے پاکستانی مزدوروں کے لیے سرفہرست ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News