کراچی: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان کی سیاستدانوں، پی ٹی آئی اور دیگر سے متعلق بڑی پیش گوئیاں سامنے آگئیں۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک میں دو یا ڈھائی ماہ کے دوران کچھ بھی ہوسکتا ہے، اچھے دن نظر نہیں آرہے، مستقبل قریب میں عدلیہ، اداروں اورسیاستدانوں کے درمیان محاذ آرائی بڑھ سکتی ہے۔
منظور وسان نے کہا کہ سیاستدانوں کے لئے آنے والے دن اچھے نظر نہیں آرہے، منظوروسان نے سیاستدانوں کو مشورہ دیا ہے کہ سیاستدان لڑائی کی بجائے جمہوریت کی بقاء کا سوچیں، سیاستدان خوش فہمی میں نہ رہیں ان کے لئے حالات اچھے نہیں۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کہتے ہیں کہ ممکن ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل ہوجائے اور کیئر ٹیکر حکومت بھی آسکتی ہے، مجھے محسوس ہورہا ہے کہ کہیں دوبارہ نہ ملک میں بڑی صفائی ہوجائے جب کہ تحریک انصاف اور بانی پی ٹی آئی بند گلی میں پھنس چکے ہیںْ
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والےعقلمندی سے بند گلی سے نکل سکتے ہیں، ان کو اس حد نہیں جانا چاہیے جو واپسی کا راستہ بھی نہ ہو، بانی پی ٹی آئی کو سمجھداری سے کام لینا چاہیے۔
رہنما پی پی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو نیچے آنا ہی پڑے گا اورسوچ سمجھ کر فیصلے کریں، سیاستدان ہیں تو یہ ملک ہے اگر سیاستدان نہیں تو یہ ملک بھی پھر نہیں چل سکے گا۔
منظور وسان نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے کہ آگے چل کر ایسا بھی وقت آئے گا کہ کوئی اس ملک کا وزیراعظم بننے کو تیار نہیں ہوگا تاہم صدر آصف علی زرداری ملک کے لئے اچھا کام کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News