Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی، اہلکاروں پر حملے کا مرکزی ملزم بشیر شر ہلاک

Now Reading:

پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی، اہلکاروں پر حملے کا مرکزی ملزم بشیر شر ہلاک
پولیس

پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی، اہلکاروں پر حملے کا مرکزی ملزم بشیر شر ہلاک

 پنجاب میں رحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے پولیس وین پر حملے کے بعد پنجاب پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم بشیر شر کو ہلاک کردیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی میں پولیس اہلکاروں پر حملے کا مرکزی ملزم بشیر شر انجام کو پہنچ گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ رات گئے جاری پولیس آپریشن میں کچہ ایریا کا خطرناک ڈاکو بشیر شر کیفر کردار کو پہنچا، بشیر شر گزشتہ روز پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملے کے مرکزی ملزمان میں شامل تھا۔

اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ پولیس کی کارروائی میں ڈاکو بشیر شر کے دو ساتھی ڈاکو نصیر اور گدی کوش عرف مینا شدید زخمی ہوئے جبکہ واقعہ میں ملوث ڈاکوؤں کے قلع قمع کیلئے آپریشن جاری ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات کچے کے علاقے ماچھکہ کیمپ میں ڈاکوؤں نے پولیس کے قافلے پر بڑا حملہ کیا تھا، اس حملے میں 12 اہلکار موقع پر شہید جبکہ 10 زخمی ہوئے تھے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روانڈا کے ایئر چیف کی سربراہی میں دفاعی وفد کی ایئر چیف مارشل زہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات
کراچی میں تجاوزات اور غیر قانونی بچت بازاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی تیاری
اسلام آباد میں پاک آذربائیجان چیمبر آف کامرس انڈسٹری کا قیام
پیپلزپارٹی انٹراپارٹی انتخابات کا کیس الیکشن کمیشن میں سماعت کے لیے مقرر
ملک بھر کے بجلی صارفین کے لئے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر