Advertisement
Advertisement
Advertisement

ورلڈ بینک پنجاب حکومت سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پرمتفق

Now Reading:

ورلڈ بینک پنجاب حکومت سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پرمتفق
ورلڈ بینک پنجاب حکومت سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پرمتفق

ورلڈ بینک پنجاب حکومت سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پرمتفق

ورلڈ بینک غربت میں کمی ، معاشی و سماجی ترقی، ماحولیاتی بہتری، سموگ کے خاتمے کے لئے پنجاب حکومت سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر متفق ہوگیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پرپنجاب حکومت اور ورلڈ بینک میں اشتراک عمل کی صوبے کی تاریخ کی بڑی مفاہمت طے پاگئی۔

پنجاب حکومت کے ورلڈ بینک کے اعلی سطح وفد کے ساتھ ملاقات میں امور طے پاگئے، جبکہ کنٹری ڈائریکٹر ناجے بین ہیسن کی قیادت میں ورلڈ بینک کے وفد نے تعاون کے مختلف شعبوں پر تفصیلی گفتگو کی، اور مختلف امکانات کا جائزہ لیا۔

‘کنٹری فریم ورک’ ورلڈ بینک کا بین الاقوامی پروگرام ہے جس میں شراکت دار ملک یا صوبائی حکومت سے مل کر زراعت، صحت، تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تیز ترین ترقی حاصل کی جاتی ہے۔

ورلڈ بینک کے 2024 سے 2027 کے لئے اس خصوصی پروگرام میں شمولیت کا مقصد زراعت، صحت، تعلیم، آئی ٹی، نوجوانوں کے روزگار، ہنرمندی سمیت مجموعی ترقی کے عمل کو تیز بنانا ہے، اس کے علاوہ پنجاب میں صحت کی عالمی معیار کی سہولیات کی فراہمی، ماں اور بچوں میں غذائی کمی کے علاج، صحت کا معیار بہتر بنانے کے طریقوں کو عام کرنے، فیملی پلاننگ کی تعلیم اور دیگر شعبوں میں مل کر کام کیا جائے گا۔

Advertisement

سینیئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی صدارت میں منعقدہ ہونے والے اجلاس

سینیٹر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے صحت کے مجموعی نظام میں بہتری کا سب سے بڑا اور پہلا جامع پروگرام شروع کیا ہے، دیہات میں 300 مراکز صحت اور 250 بنیادی مراکز صحت کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جا رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ گاؤں ہو یا شہر، ہر سرکاری علاج گاہ پرڈاکٹر، دوائی، طبی عملے اور مشینری کی فراہمی یقینی بنائیں گے، اس کے علاوہ پنجاب کے لاکھوں نوجوانوں کو آئی ٹی میں عالمی معیار کی تربیت دینے، ہنرمند بنانے کے پروگرام پر تیزی سے عمل جاری ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ دیہات اورشہروں کی مساوی ترقی کے لئے گورننس سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں اور واضح بہتری وزیر اعلی کا اولین ہدف ہے، نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دے کر ان کی زندگیوں میں آئی ٹی کا انقلاب، تعلیم روزگار کے دروازے کھول رہے ہیں۔

 مریم اورنگزیب  نے یہ بھی کہا کہ کسان کارڈ سے زراعت اور کسان کو مڈل مین کے استحصال سے نجات دلائی ہے، زرعی ٹیوب ویلز کی سولر پرمنتقلی کے پروگرام پرعمل درامد جاری ہے، اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پانچ سال میں پنجاب کے عوام کو صحت مند، نوجوانوں کو تعلیم یافتہ، ہنرمند، صوبے کی معاشی حالت اور ماحول کو تندرست بنانے کے اہداف کے جامع منصوبے پر پوری محنت سے عملدرآمد کرا رہی ہیں، چیف منسٹر گرین کریڈٹ پروگرام کا اجرا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

دوسری جانب عالمی بینک کے وفد کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے معاشی، سماجی اور معاشی ترقی کے جامع وژن کی تعریف اور بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔

Advertisement

 کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک ناجے بین ہیسن نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مضبوط، دیرپا اور جامع اشتراک عمل کے خواہاں ہیں، جبکہ عام آدمی کے مسائل کے حل کے لیے مل کر کوشش کرنا ہی درست حکمت عملی ہے۔

پی اینڈ ڈی کمپلیکس میں سینیئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی صدارت میں منعقدہ ہونے والے اجلاس میں متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز کے علاوہ اعلی صوبائی حکام سمیت تعلیم، صحت، صنعت، زراعت، لوکل گورنمنٹ، آبپاشی کے صوبائی وزرا بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیوکلیئر انرجی پائیدار توانائی کا بہترین حل فراہم کرتی ہے، چیئر مین پی اے ای سی
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس، اہم فیصلوں کی منظوری
پاکستان میں 18 ستمبر کو جزوی چاندگرہن ہوگا، محکمہ موسمیات
آئی ایم ایف سے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت پہلی قسط کی منظوری کا امکان
12 ربیع الاول کے دن کی مسلمانوں کیلئے خاص اہمیت ہے، اسحاق ڈار
عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صدر مملکت اور وزیر اعظم کا قوم کے نام خصوصی پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر