Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہدائے پولیس قوم کا فخر، شہداء کے بچوں کی تعلیم و صحت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے، وزیراعظم

Now Reading:

شہدائے پولیس قوم کا فخر، شہداء کے بچوں کی تعلیم و صحت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے، وزیراعظم

حکومت کی توجہ عام آدمی کو ریلیف دینے پر مرکوز ہے، وزیراعظم

 وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ شہدائے پولیس قوم کا فخر، شہداء کے بچوں کی تعلیم و صحت کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں گے۔

یوم شہدائے پولیس کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پولیس کے شہید افسران اور اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یوم شہدائے پولیس، بہادر پولیس افسران اور اہلکاروں کی جرات اور بہادری کو یاد کرنے کا دن ہے۔

  وزیراعظم نے کہا کہ جرائم کی سرکوبی کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کی قربانیاں لازوال ہیں، جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے ہمیشہ ہراول دستے کے طور پر اپنی زمہ داریاں نبھائیں ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کا مستقبل محفوظ اور روشن بنایا، شہدائے پولیس قوم کا فخر ہیں؛ پوری قوم شہید پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کرتی ہے۔

  وزیراعظم نے کہا کہ شہید افسران اور اہلکاروں کے خاندانوں کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے، اس حوالے سے کوئی کوتاہی نہیں ہونے دیں گے، شہداء کے خاندانوں کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔

Advertisement

وزیراعظم نے مزید یہ بھی کہا کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب اپنے دور میں شہدائے پولیس کے خاندانوں کے لئے ایک بڑا اور تاریخی پیکج دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علماء و مشائخ کنونشن، شرکاء کا مسلم امہ کے اتحاد کیلئے کام کرنے کا عہد
آٹھ گھنٹے کی پراسرار گمشدگی کے بعد علی امین گنڈاپور پشاور پہنچ گئے
دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیہ پاکستان کی آواز ہے، محسن نقوی
علی امین گنڈاپور نے 15 دن کی بھڑک ماری تھی، ایک دن گزر گیا، خواجہ آصف
سوشل میڈیا پر گند پھینکنے والے دہشت گرد جلسے میں موجود تھے، عظمیٰ بخاری
ترجمان خیبرپختونخوا ہاؤس کی علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی تردید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر