Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوادر بلو چستان اور بلوچوں کا ہے، اسے ہم سے کوئی چھین کر نہیں لے جارہا، وزیر داخلہ بلو چستان

Now Reading:

گوادر بلو چستان اور بلوچوں کا ہے، اسے ہم سے کوئی چھین کر نہیں لے جارہا، وزیر داخلہ بلو چستان
گوادر بلو چستان اور بلوچوں کا ہے، اسے ہم سے کوئی چھین کر نہیں لے جارہا، وزیر داخلہ بلو چستان

گوادر بلو چستان اور بلوچوں کا ہے، اسے ہم سے کوئی چھین کر نہیں لے جارہا، وزیر داخلہ بلو چستان

 وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ گوادر بلوچستان اوربلوچوں کا ہے، پاکستان کی ترقی گوادراور بلوچستان کی ترقی سے ہے۔

وزیرداخلہ بلوچستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گوادر ہم سے کوئی نہیں لے جا رہا، چائنہ کے ساتھ مل کر گوادر کو بنایا جا رہا ہے، گوادر بلوچستان کی سرزمین پر ہے۔

 میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ گوادر کو ترقی سے روکنے کے لئے منفی سیا ست کو روکنا ہوگا ، پاکستان تا قیامت تک قائم و دائم رہے گا، جبکہ منفی عناصر گوادر اور یہاں کے عوام کو پسماندہ رکھنا چاہتے ہیں۔

 وزیرداخلہ بلوچستان نے یہ بھی کہا کہ 20سال سے گوادر کی ترقی کو جا ری رکھا جا تا تو آج گوادر کے لوگ خوشحال زندگی گزار رہے ہوتے، گوادراوربلوچستان کے عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے، بلوچیت کانام لگا کرجان بوجھ کر گوادر کے لوگوں کو ترقی سے روکا جا رہا، بلو چستان میں کشت خون کی ہولی کھلی جا رہی ہے۔

میر ضیاءاللہ لانگو نے مزید یہ بھی کہا کہ گوادر کو ترقی اور خوشحال سے دور رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے، بلوچستان اور گوادر کے عوام سے اپیل ہے کہ گوادر اور مستقبل کے نوجوانوں کی ترقی کو روکنے کے لئے احتجاجی سیاست کو مسترد کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وطن کی فضائی سرحدوں کی نگہبان پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، گورنر سندھ
7 ستمبر 1965 کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہری باب ہے، محسن نقوی
بانی پی ٹی آئی نے نیب ترامیم فیصلے کے بعد 190ملین پاونڈ ریفرنس میں رعایت مانگ لی
ہمیں سہولت دیں تو ہم آئی ٹی سے پچیس بلین ڈالر کی ایکسپورٹ کرسکتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
عمر ایوب کا بطور سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی استعفٰی منظور
لاہور میں اسموگ کی شرح مضر صحت، جان لیوا اور خطرناک ہے، مریم اورنگزیب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر