Advertisement
Advertisement
Advertisement

اللہ کا شکر ہے ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں، مریم نواز

Now Reading:

اللہ کا شکر ہے ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں، مریم نواز
مریم نواز

اللہ کا شکر ہے ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں، اللہ نے ہمیں آزادی جیسی نعمت سے نوازا۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز نے حضوری باغ میں یوم آزادی کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو78واں یوم آزادی مبارک ہو، اللہ ہمارے ملک کو قائم ودائم شاد و آباد رکھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاستدانوں کو خصوصاً نوازشریف کوخراج تحسین پیش کرتی ہوں، نوازشریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا۔

مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں پاکستان جیسی نعمت سے نوازا، اولمپک میں پاکستان کا جھنڈا سب سے اوپر گیا تو میرے فخر کی بات تھی، اس قوم کو مواقع ملیں تو دنیا میں انہیں ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ میری دائیں جانب اسپیشل بچے کھڑے ہیں، میں تمام بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں، آنے والے وقت میں ملک کی بھاگ دوڑ جوانوں کے ہاتھ میں ہوگی، ملک کا نام روشن کرنے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جمہوریت کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آئینی ترامیم کا مجوزہ پیکج آج پیش کیے جانے کا امکان
پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین اڈیالہ جیل سے رہا
8 سے 10 افراد تیار ہوچکے جو بانی پی ٹی آئی کے خلاف گواہی دیں گے، حنیف عباسی
مخصوص نشستوں سے متعلق تحریری فیصلہ؛ الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب
کچلاک دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر