پاک فوج اور ایف ڈبلیو او کی جانب سے مہاندری کے مقام پر تباہ شدہ پل کی دوبارہ تعمیرکردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ناران-کاغان روڈ پر مہاندری کے مقام پر تباہ شدہ پل کی دوبارہ تعمیر کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
ایف ڈبلیو او نے پل دوبارہ تعمیر کر کے ہر طرح کی ٹریفک کے لئے کھول دیا ہے۔
مہاندری پل 30 جولائی 2024 کو سیلابی ریلے کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔ پل کے تباہ ہونے کی وجہ سے مانسہرہ، کاغان، ناران اور بابوسر روڈ ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی تھی۔
مہاندری پل تباہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکین اور سیاح شدید پریشانی کا شکار تھے ۔حالات کی سنگینی کے پیش نظر، این ایچ اے اور ایف ڈبلیواو نے پل کی تعمیر ہنگامی بنیادوں پر کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاک آرمی نے پل کی تعمیرکے لیے سامان فراہم کیا،ایف ڈبلیواو کی مشینری اور افرادی قوت شب و روز مصروف عمل رہی۔
ایف ڈبلیو او کی دن رات کاوشوں سے پل کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News