کراچی میں نیا اسپیل داخل ہونے کہ وجہ سے آج سے 6 اگست کے دوران شہر میں تیزہواوں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طاقتورمون سون ہواوں کا سلسلہ راجستھان، بھارت اوربحیرہ عرب سے سندھ پراثراندازہورہاہے، جس کی وجہ سے کراچی میں آج بھی چند مقامات پردرمیانی سے موسلادھاربارش ہوسکتی ہے۔
شہرقائد میں اس وقت مطلع ابر آلود ہے، اور بارشوں کے باعث موسم خوشگوار ہے، شہر میں اس وقت جنوب مغربی سمت سے 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 94 فیصد ریکارڈ کیا گیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News