Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقسیم، 3 نئے محکمے قائم

Now Reading:

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقسیم، 3 نئے محکمے قائم
سی اے اے

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقسیم، 3 نئے محکمے قائم

کراچی: پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی تقسیم کرتے ہوئے تین نئے محکمے قائم کردیے گئے ہیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولیٹری شعبہ جات پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا حصہ ہوں گے، کمرشل ایئرپورٹس کو پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا حصہ بنا کر الگ محکمہ بنادیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تیسرا محکمہ طیاروں کے حادثات کی تحقیقات سے متعلق بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن ہے، سیفٹی بورڈ طیاروں کے حادثات کی تحقیقات کرے گا۔

اس کے علاوہ سول ایوی ایشن، ایئرپورٹس اتھارٹی، بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن کے قیام کے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں۔

سی اے اے نے نوٹیفکیشن میں مزید بتایا کہ فلائٹ اسٹینڈرڈ، پائلٹ لائسنسنگ، ایروڈروم ایئراسپیس سول ایوی ایشن اتھارٹی کا حصہ ہوں گے جبکہ ایئر وردی نیس، ایئر ٹرانسپورٹ، ایرومیڈیکل بھی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا حصہ ہوں گے، ملک بھر کے کمرشل ایئرپورٹس بھی پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی میں شامل ہیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ ملازمین کو انکی قابلیت اور تجربے کے حساب سے تینوں محکموں میں تقسیم کردیا گیا جبکہ مالیاتی اثاثوں کو بھی تینوں محکموں میں تقسیم کیا گیا ہے، تاہم تینوں محکموں کے سربراہان کے لیے علیحدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سابق حکومت کی نااہلی کا خمیازہ ہر شعبہ میں بھگت رہے ہیں، احسن اقبال
کے الیکٹرک کا لائسنس معطل کرنے کے لیے سندھ اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی بنادی گئی
سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان رول ماڈل کے طور پر سامنے آیا ہے، شزہ فاطمہ
پیپلز پارٹی ترقی، استحکام اور سب کے روشن مستقبل کے لیے کوشاں رہے گی، شرجیل میمن
سندھ حکومت ملکی معیشت کی بہتری کیلئے مؤثر اقدامات کر رہی ہے، مراد علی شاہ
جمہوری دور میں غلط کیس بنا کر جیل میں ڈالے جانے پر تکلیف ہوتی ہے، شاہد خاقان عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر