اسلام آباد: صد مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
صدر آصف زرداری نے نشان حیدر کا اعزاز پانے والے میجر طفیل محمد شہید کے 66 ویں یوم شہادت پر انکوطزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم مادر وطن کے دفاع کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوت کو سلام پیش کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید نے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، انہوں نے جرات اور بہادری کی مثال رقم کی۔
آصف زرداری نے مزید کہا کہ پوری قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے، پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
صدر مملکت نے میجر طفیل محمد شہید کیلئے بلندی درجات کی بھی دعا کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News