کراچی میں سندھ ہائیکورٹ نیو بار روم کی کینٹین میں دھماکا ہوا ہے تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
سندھ ہائیکورٹ نیو بار روم کی کینٹین میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں نیو بار روم اور کینٹین کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ دھماکے سے سندھ ہائیکورٹ باروم کی دیواروں اور چھت سے پنکھے بھی گر گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے دھماکہ کینٹین میں گیس لیکج کے باعث ہوا ہے۔
دھماکے کے بعد سندھ ہائیکورٹ کی سیکیورٹی ٹیم نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔
بعدازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا جس کے بعد بم اسکواڈ عملے نے دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لینا شروع کردیا۔
بی ڈی ایس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد کلیئر کردیا، دھماکہ کینٹین کے اسٹور میں ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News