Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کو 20 گھنٹے کیلئے گیس کی فراہمی بند

Now Reading:

کراچی کو 20 گھنٹے کیلئے گیس کی فراہمی بند
گیس

کراچی کو 20 گھنٹے کیلئے گیس کی فراہمی بند

کراچی کو 20 گھنٹے  کے لیے گیس کی فراہمی بند ہوگئی۔

سوئی  سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) ترجمان کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی کو گیس فراہم کرنے والی گمبٹ جی پی ایف فور  فیڈر لائن میں لیکیج پائی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ لیکج کے باعث گیس کی فراہمی سے شہر کا بڑا حصہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ سوئی گیس کو اس وقت 38 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ پی پی ایل کی ٹیم نے پائپ لائن کی مرمت شروع کر دی ہے جو کہ اگلے 20 گھنٹے میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اس دوران سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں کو گیس کے کم پریشر کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس سلسلے میں صارفین کو پیش آنے والی تکلیف کے لیے ادارہ معذرت خواہ ہے۔

Advertisement

سوئی گیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں لانڈھی، ملیر، بلدیہ سائٹ، اورنگی ٹاؤن، سرجانی، لیاری، یوسف گوٹھ، صدیق گوٹھ،کیماڑی، رنچھوڑ لائن، گارڈن، لیاقت آباد اور شیر شاہ کالونی سمیت متعدد علاقے متاثر ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے اجلاس کی تفصیلات جاری
وزیراعظم شہباز شریف کی چینی وزیراعظم سے ملاقات
کھاد اور گندم کی سرکاری خریداری میں ہاری کارڈ ہولڈرز ترجیح ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ
وزارت داخلہ کا چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو بڑا مراسلہ
پیپلز پارٹی کے وفد کی سندھ ہاؤس میں ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات
انصاف کے لیے ایک مخصوص عدالت کی ضرورت ہے؛ بلاول بھٹو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر