کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی پر فائرنگ سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی پر فائرنگ سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔
فائرنگ سے زخمی ہونے والے رینجرز اہلکار کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان کرائم سین پر پہنچ گئے ہیں اور رینجرز ٹیم بھی کرائم سین پر موجود ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹڈ ہے یا ڈکیتی مزاحمت تفتیش کررہے ہیں، واقعہ سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News