کراچی: کے الیکٹرک نے وفاقی کابینہ اور وزیراعظم کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے صارفین کو خوار کردیا۔
نہ بینک بل لینے کو تیار ہے او نہ ہی کے الیکٹرک عوام کو ریلیف دینے کو تیار جب کہ عوام مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد ایک بینک سے دوسرے بینک پر خوار ہونے پر مجبور ہیں۔
کے الیکٹرک ہیلپ لائن کا کہنا ہے کہ بل تو بھرنا پڑے گا، اگلے بل میں ایڈجسٹ ہوجائے گا جب کہ کےالیکٹرک کی آن لائن سسٹم میں بھی صارفین کو ریلیف نہیں مل سکا ہے۔
شہر بھرمیں صارفین اضافی بلوں پر رل گئے ہیں جب کہ نجی بینک کہتے ہیں کہ کے الیکٹرک کی جانب سے بلوں کو سسٹم میں اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں 10 دن ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔
ترجمان کےالیکٹرک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے تمام بینکس کو اس حوالے سے آگاہ کیا ہے، آن لائن سسٹم میں بل جمع ہونا چاہیے، آن لائن سسٹم میں بل جمع کیوں نہیں ہوا اس کو چیک کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News