اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں جلد کمی کی خوشخبری دینے کا اعلان کردیا ہے۔
وزیراعظم نے اسلام آباد میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں میں کمی کے بغیر صنعت، زراعت، ایکسپورٹس آگے نہیں بڑھ سکتی، بجلی کی قیمتیں کم کیے بغیر معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، بجلی کےبل کم کیے بغیر گھر یلوصارفین کو تسکین نہیں مل سکتی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کے معاملے پر یکسوئی کے ساتھ دن رات کام کررہی ہے، چند روز میں بجلی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے خوشخبری ملے گی، مہنگائی، بجلی کی قیمتیں کم کرنے کے لیے جان لڑا دوں گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ جلد قوم سے خطاب کر کے 5 سالہ معاشی پروگرام دوں گا، شعور و آگاہی کبھی انتشار نہیں لاتی، شعوراور آگاہی ہمیشہ ترقی، خوشحالی، امن لاتی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا کرم ہے اس نے آزادی کی نعمت عطا فرمائی، ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کے بعد پاکستان معرض وجود میں آیا، پاکستان کےلیے خون کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان، سامراج سے آزاد ہو کر پاکستان اسلامی فلاحی مملکت بنا، 77سال کے دوران بحیثیت قوم ہمارا سفر قابل رشک نہ ہوسکا، 77سال میں کئی حادثات ہوئے، قومی وجود پر کاری ضربیں لگیں۔
انہوں نے کہا کہ اقتدار کی کشمکش، اندرونی، بیرونی سازشیں اس میں شامل تھیں، ملک میں بگاڑنے والے آئے تو وطن کو سنوارنے والے بھی ہیں، 77 سال کا سفر مسلسل جدوجہد کی داستان ہے، دشمنوں نے پیشگوئی کی کہ پاکستان 3 سال قائم نہیں رہے گا، اللہ کے فضل سے پاکستان 77 سال سےقائم ہے اور ہمیشہ قائم رہے گا، بحیثیت قوم ہمیں ماضی اور حال کے درمیان اپنا احتساب کرنا چاہیے۔
شہباز شریف نے کہا کہ جشن آزادی پر گولڈ میڈل کے تحفے پر ارشدندیم کو سلام پیش کرتے ہیں، آج ہم نےفیصلہ کرنا ہےکیا ہم نے زندگی قرضوں میں رہ کرگزارنی ہے؟ آج فیصلہ کرنا ہے کیا ہم نے زندگی کشکول کے ذریعے گزارنی ہے؟ فیصلہ کرنا ہوگا جو کچھ ہوتا رہا اسے دفن کر کے نئے سفر کا فیصلہ کرنا ہوگا، ہر پاکستانی چاہتا ہے قائداعظم کےخواب کی ہر صورت تعبیر ہو۔
انکا کہنا تھا کہ نوجوان خود کو فساد، انتشار، فریب کے فتنوں سے محفوظ رکھیں، دشمن نے جھوٹ کی بمباری شروع کر رکھی ہے، دشمن ڈیجیٹل دہشت گردی کا ہتھیاراستعمال کررہا ہے، دشمنان پاکستان ہماری جوہری قوت سےخائف ہیں، دشمن قوتوں کانشانہ نوجوانوں کا ذہن ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، مقبوضہ کشمیر، فلسطین کےعوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں قتل عام سے یوم آزادی پر ہمارے دل غم سے نڈھال ہیں، فلسطین میں ظلم کی مذمت کے لیے الفاظ بھی معنی کھو چکے، فلسطین کے معاملے پر دنیا کے انصاف پسند ادارے بیدار ہوں، عہد کرتے ہیں متحدہوکروطن عزیزکوع ظیم تر بنائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News