اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عوام کو فوری بجلی بلوں کی مد میں ریلیف فراہم کیا جائے۔
صدر آصف زرداری نے بجلی کے بلوں سے متعلق اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت عوام کو بجلی بلوں میں کمی کی خوشخبری دے، بجلی کے موجودہ بل عوام کی برداشت سے باہر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام پر بجلی بلوں کا مزید بوجھ نہیں ڈالا جاسکتا، چاہتے ہیں عوام کو فوری بجلی بلوں کی مد میں ریلیف فراہم کیا جائے۔
مزید پڑھیں: بجلی کی قیمتوں میں جلد کمی کی خوشخبری دینے کا اعلان
آصف زرداری نے مزید کہا کہ وفاقی، صوبائی حکومتیں فوری بجلی بلوں میں ریلیف کا لائحہ عمل بنائیں، لائحہ عمل سے بجلی کے نرخ کم کیے جائیں، عوام کو ریلیف کی صورت میں فوری طور پر سہارا دیا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں جلد کمی کی خوشخبری دینے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News