Advertisement
Advertisement
Advertisement

محسن نقوی کی گورنر خیبرپختونخوا کو صوبے میں قیام امن کیلئے تعاون کی یقین دہانی

Now Reading:

محسن نقوی کی گورنر خیبرپختونخوا کو صوبے میں قیام امن کیلئے تعاون کی یقین دہانی
محسن نقوی

محسن نقوی کی گورنر خیبرپختونخوا کو صوبے میں قیام امن کیلئے تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو صوبے میں قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی وزارت داخلہ پہنچے جہاں انکی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات ہوئی جس میں خیبر پختونخوا کی مجموعی صورتحال، امن عامہ اور کرم کے افسوسناک واقعات پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں وزیر داخلہ اور گورنر خیبرپختونخوا نے کرم کے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور مستقبل میں ایسے واقعات کے سدباب کے لئے کثیر الجہتی مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینے پر اتفاق کیا۔

دوران ملاقات محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے، کرم میں اراضی کے تنازع پر قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے، بعض عناصر نے دو گروپوں کے مابین تصادم کو غلط رنگ دیا جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

انکا کہنا تھا کہ کرم سے تعلق رکھنے والے مجلس وحدت المسلمین کے ایم  این اے حمید حسین کی قیادت میں معززین علاقہ سے ملاقات کی اور صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے فوری اقدامات کیے، سیکیورٹی فورسز نے بھی صورتحال کےتناظر میں موثر اقدامات کیے۔

Advertisement

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پوری کوشش ہے کہ کرم سمیت خیبرپختونخوا میں امن عامہ کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے، امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے میں بیرونی ہاتھ نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

بعدازاں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے قیام امن کیلئے تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جمہوریت کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آئینی ترامیم کا مجوزہ پیکج آج پیش کیے جانے کا امکان
پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین اڈیالہ جیل سے رہا
8 سے 10 افراد تیار ہوچکے جو بانی پی ٹی آئی کے خلاف گواہی دیں گے، حنیف عباسی
مخصوص نشستوں سے متعلق تحریری فیصلہ؛ الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب
کچلاک دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر