Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ حکومت پھولوں کا تاج نہیں تھی، ہم نے مشکل حالات میں ذمہ داری اٹھائی، بلال اظہر کیانی

Now Reading:

یہ حکومت پھولوں کا تاج نہیں تھی، ہم نے مشکل حالات میں ذمہ داری اٹھائی، بلال اظہر کیانی
یہ حکومت پھولوں کا تاج نہیں تھی، ہم نے مشکل حالات میں ذمہ داری اٹھائی، بلال اظہر کیانی

یہ حکومت پھولوں کا تاج نہیں تھی، ہم نے مشکل حالات میں ذمہ داری اٹھائی، بلال اظہر کیانی

نیشنل پارلیمنٹری ٹاسک فورس کے کنوینر بلال اظہر کیانی نے کہا کہ یہ حکومت پھولوں کا تاج نہیں تھی، ہم نے مشکل حالات میں ذمہ داری اٹھائی۔

وزیراعظم کے معیشت و توانائی کے کوآرڈینیٹر بلال اظہر کیانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کامشن مہنگائی کو کم کرنا اورروزگاربڑھاناہے، جبکہ عوام کو خودسوچنا ہوگا کہ 9 مئی والوں کے ساتھ ہیں یامہنگائی کم کرنے والوں کے؟ 9 مئی پی ٹی آئی کی سوچ کا تسلسل تھا۔

بلال اظہرکیانی نے کہا کہ شہروں میں کھانے کی اشیا کی شرح 3.4 اوردیہات میں 1.3 فیصد ہے، یہ شہبازشریف اور مریم نواز کی وجہ سے ہے، جبکہ عوام کی قوت خرید کومزید آسان کرنا ہے۔

بلال اظہر کیانی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عوام کی زندگی میں بہتری لانا چاہتے ہیں، ان کی کوشش ہے کہ لوگوں کا روزگار کیسے بڑھے، ہم یہ نہیں کہتے کہ ہمارا کام آلو، پیاز، ٹماٹرکی قیمتیں دیکھنا نہیں، خان صاحب کہتے تھے یہ ان کا کام نہیں ہے،  ہم سمجھتے ہیں یہ ہمارا کام ہے۔

بلال اظہرکیانی نے کہا کہ لیگی حکومت میں مہنگائی میں کمی، معاشی استحکام اورترقی ہدف رہی، وزیراعظم نے عوام کو تمام مشکلات سے آگاہ کیا، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی ترجیح عوام کوریلیف دینا ہے۔

Advertisement

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ عوام کی زندگی میں بہتری لانا اولین ترجیح ہے، جولائی میں مہنگائی کی شرح 11.1 فیصد رہی، فروری میں مہنگائی کی شرح  23.1 فیصد تھی، یہ شرح پچھلے 3 سالوں کی کم ترین شرح ہے۔

بلال اظہر کیانی نے پریس کانفرنس کے دوران یہ بھی کہا کہ جوآکر تنقید کرتے ہیں انھوں نے حکومت نہیں لی تھی، ہم پہلے بھی بہتری لائے اور اب بھی، ہماری حکومت اس ہی جذبے کے ساتھ کام کررہی ہے۔

 بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے حقائق پیش نہیں کرتے، آپ ہماری حکومت پر بے شک سوال کریں، گزشتہ حکومت سے بھی ان کی کارکردگی کے سوال کریں۔

بلال اظہرکیانی نے کہا کہ حکومت مہنگائی میں کمی سمیت عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے، مرکزی اور پنجاب حکومت عوام کی ترقی کیلئے کام کر رہی ہے۔ وزیراعظم ایف بی آرمیں اصلاحات پرخاص توجہ دے رہے ہیں، 200 یونٹ تک بجلی صارفین کو50 ارب کی سبسڈی دے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کی گرفتاریاں اسپیکر کی اجازت سے کی گئیں
انسدادِانسانی اسمگلنگ سرکل لاہورکی بڑی کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار، پاسپورٹس برآمد
سندھ حکومت نے تمام محکموں سے خریدی گئی گاڑیوں کی تفصیلات طلب کر لیں
9 مئی کے 4 مقدمات؛ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب
اسلام آباد کے ایوانوں میں رات بھر لاقانونیت راج کرتی رہی، بیرسٹر سیف
پارلیمنٹ ہاؤس سے تمام پی ٹی آئی ارکان کو گرفتار کرلیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر