نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک ایران وزرائے خارجہ میں آج ٹیلی فونک رابطہ ہوا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے تہران میں حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے پس منظر میں تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان کے مطابق ٹیلی فونک رابطہ کے دوران پاک ایران وزرائے خارجہ نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ہونے والی پیشرفت پربھی گفتگوکی۔
پاک ایران وزرائے خارجہ نے فلسطینیوں کے جائز حقوق اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے حمایت جاری رکھنے اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مربوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ قائم مقام وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے او آئی سی وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کی درخواست کی ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے او آئی سی وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس طلب کیے جانے کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان او آئی سی وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں بھرپور حصہ لے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News