اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی جبکہ درخواست سلمان اکرم راجہ کی وساطت سے آرٹیکل 184/3 کے تحت دائر کی گئی۔
تحریک انصاف کی جانب سے درخواست میں وفاق اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی کہ الیکشن ترمیم ایکٹ کو کالعدم اور غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا جائے، الیکشن کمیشن کو مخصوص نشتیں دوسری سیاسی جماعتوں کو الاٹ کرنے سے فوری روکنے اور خواتین و غیر مسلم کی مخصوص نشتیں تحریک انصاف کو الاٹ کرنے کا حکم دیا جائے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ تحریک انصاف مخصوص نشتوں کی فہرستیں الیکشن کمیشن جمع کرا چکی ہے، 12 جولائی فیصلہ کے بعد مخصوص نشتیں تحریک انصاف کا حق ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے اپوزیشن کے شدید احتجاج اور شور شرابے کے باوجود الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News