اسلام آباد: الیکشن ترمیمی بل اب باقاعدہ الیکشن ایکٹ بن گیا ہے، صدر مملکت آصف علی زرادری نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء پر دستخط کر دیئے ہیں۔
صدر پاکستان آصف علی زرادری نے گزشتہ شپ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء پر دستخط کیے جس کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن کیلئے بل سینٹ سیکریٹریٹ بجھوا دیا گیا ہے۔
الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کا گزٹ نوٹیفکیشن آج ہی جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل قومی اسمبلی نے اپوزیشن کے شدید احتجاج اور شور شرابے کے باوجود الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کیا تھا۔
قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا تھا۔
دوسری جانب دیگر اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو مسترد کرتے ہوئے اسے عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مزید برآں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے گزشتہ روز الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News