اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل لینے والے ارشد ندیم کو ملاقات کے لیے بلا لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، اس دوران وزیراعظم کی جانب سے ارشد نعیم کے لیے انعام کا اعلان کیا جائے گا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ارشد ندیم کی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کریں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ارشد ندیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تقریب میں سابق اولمپینز وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم نے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا ہے، انہوں نے 92.97 میٹر تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔
مینز جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا، ارشد ندیم پاکستان کی جانب سے اولمپکس کے انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News