Advertisement
Advertisement
Advertisement

اقلیتوں کے حقوق اور ترقی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، بلاول بھٹو

Now Reading:

اقلیتوں کے حقوق اور ترقی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، بلاول بھٹو

مستحکم مستقبل کیلئے خطے کو دہشتگردی سے پاک کرنا ناگزیر ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق، ترقی اور بااختیار بنانے کے بنیادی اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اقلیتوں کے قومی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، ترقی اور بااختیار بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق، ترقی اور بااختیار بنانے کے بنیادی اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، پیپلز پارٹی کی اقلیتوں کے حقوق کے لیے طویل جدوجہد کی ہے۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ 1973ع کا متفقہ آئین قائد عوام شہیدبھٹو کی سیاسی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہے، 1973 کا آئین تمام شہریوں کو مساوی حقوق، مذہبی آزادیوں اور تحفظ  کی ضمانت دیتا ہے، میری والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو پاکستان کے لیے ایک خواب دیکھتی تھیں، میری والدہ کا خواب تھا کہ تمام مذاہب کے لوگ باہمی ہم آہنگی اور عزت و وقار کے ساتھ زندگی بسر کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کا دن قومی سطح پر منانے کی ابتدا صدر آصف علی زرداری  نے اپنے پہلے دورِ صدارت میں کی، اقلیتوں کا قومی دن منانے کا مقصد  قومی زندگی میں اقلیتوں کے اہم کردار کو تسلیم کرنا تھا۔

Advertisement

بلاول بھٹو نے کہا کہ اقلیتوں کا قومی دن منانے کا مقصد معاشرے میں رواداری و ہم آہنگی کو فروغ دینا بھی تھا، ہمارے ملک کی تنوع ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر شہری کو مساوی حقوق اور مواقع ملیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام پاکستانی آج اقلیتوں کے قومی دن پر امتیاز اور عدم برداشت کے خلاف جنگ میں متحد ہو جائیں، آئیے! ہم انصاف، مساوات اور رواداری کے اصولوں کو اپنا کر  پاکستان کی تعمیر کے لیے تجدید کریں، ہم سب مل کر، ایک ایسا ملک بنا سکتے ہیں جہاں ہر فرد، مذہب یا نسل سے قطع نظر، ترقی کرے، ہم سب مل کر، ایک ایسا ملک بنا سکتے ہیں جہاں ہر فرد  قوم کی خوشحالی میں اپنا حصہ ڈال سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نمبرگیم کے حوالے سے ہم پازیٹو ہیں، مولانا فضل الرحمان ہمارے پرانے اتحادی ہیں، عطا تارڑ
آئین بنانا، تبدیل کرنا پارلیمنٹ کا استحقاق ہے، احسن اقبال
آئینی ترامیم آج ہی پارلیمنٹ میں لائی جائیں گی، خواجہ آصف
حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کردیے
ہم اپنے طالبعلموں کو مختلف شعبہ جات میں ڈگریاں دیں گے، عطاء تارڑ
پاکستان کی ترقی اورخوشحالی اس کی جمہوری ترقی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے، بلاول بھٹو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر