حکومت نے مہنگی یوریا درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس سے اربوں روپے کی سبسڈی کا بوجھ پڑے گا۔
گزشتہ روز ہونے والے ای سی سی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، جس کے مطابق ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی درآمد پرتقریبا 10 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔
ذرائع کے مطابق یوریا کی فی 50 کلوبوری مقامی قیمت کے مقابلے 2932 روپے تک مہنگی پڑے گی، جبکہ یوریا کی درآمد کے لیے 5 ارب 86 کروڑ روپے سے زائد کی سبسڈی درکار ہوگی، اس کے علاوہ یواے ای کی ویسٹ ٹریڈانٹرنیشنل ایف زیڈ ای کی کم سے کم بولی منظورکرلی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ یوریا کی درآمد کے لیے 358.99 ڈالرز فی میٹرک ٹن کم سے کم بولی ملی ہے، درآمدی یوریا کی فی 50 کلو بوری7 ہزار332 روپے میں پڑے گی، درآمدی یوریا کے فی 50 کلو بوری کے لیے لینڈڈ کاسٹ کا تخمینہ 5 ہزار 832 روپے ہے۔
ذرائع کے مطابق فی 50 کلوبوری پر این ایف ایم ایل کے 1500 روپے اخراجات بھی شامل ہوں گے، جبکہ مقامی مارکیٹ میں یوریا کے فی 50 کلوبوری کی کم سے کم قیمت 4400 روپے ہے، ٹریڈنگ کارپوریشن نے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی درآمد کے لیے ٹینڈرجاری کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹینڈر29 جولائی 2024 کو کھولا گیا، ٹی سی پی کو 6 بولیاں موصول ہوئیں، ای سی سی نے کم سے کم قیمت پر موصول بولی کی منظوری دی ہے۔
ذرائع کے مطابق یوریا کی پہلی کھیپ 16 اگست 2024 کوکراچی پہنچنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News