Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکمران اتحاد کو قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

Now Reading:

حکمران اتحاد کو قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
سینیٹ

حکومت اور اپوزیشن کےکون سے ممبران پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے رکن ہوں گے؟

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کل قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں میں حکمران اتحاد کے ارکان کی تقریباً مکمل حاضری یقینی بنانے کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا دیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق حکمران اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کے سربراہان پارلیمانی لیڈرز اور چیف وہپس ارکان کو کل ہر صورت اجلاس میں شرکت کی ہدایت کررہے ہیں۔

پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی و سینیٹ میں حکومتی اتحاد کی زیادہ سے زیادہ تعداد شو کرنے کا مقصد سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف بیانیہ بنانا ہے، حکومت دونوں ایوانوں میں زیادہ سے زیادہ ارکان کی تعداد شو کرکے بیانیہ بنائے گی کہ اتنی بڑی تعداد نے مخصوص نشستیں دینے کے خلاف ووٹ دیا۔

ذرائع کے مطابق حکمران اتحاد کی طرف سے اپنے ارکان قومی وسینیٹ کو آج اتوار کو ہی اسلام آباد پہنچنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، حکمران اتحاد کی جماعتوں کے سربراہان، پارلیمانی لیڈرز اور چیف وہپس اپنی اپنی جماعتوں کے ارکان سے رابطے کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریباً گزشتہ ایک ماہ سے سیاسی منظر سے غائب رہنے والے بلاول بھٹو زرداری آج الیکشن ترمیمی ایکٹ کی منظوری کے لئے وطن واپس پہنچ رہے ہیں جبکہ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی بھی برطانیہ سے آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔

Advertisement

علاوہ ازیں سپریم کورٹ کو سخت پیغام دینے کے لئے خصوصی طور پر طے کیا گیا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے تقریباً تمام سربراہان اجلاس میں موجود ہوں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمان قطر میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ شہید کی تعزیت کے بعد آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں، جے یو آئی نے الیکشن ترمیمی ایکٹ کی منظوری میں غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کیا ہے، جے یو آئی الیکشن ترمیمی ایکٹ 2017 کی منظوری کے وقت قائمہ کمیٹی میں بھی غیر جانبدار رہی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انسدادِانسانی اسمگلنگ سرکل لاہورکی بڑی کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار، پاسپورٹس برآمد
سندھ حکومت نے تمام محکموں سے خریدی گئی گاڑیوں کی تفصیلات طلب کر لیں
9 مئی کے 4 مقدمات؛ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب
اسلام آباد کے ایوانوں میں رات بھر لاقانونیت راج کرتی رہی، بیرسٹر سیف
پارلیمنٹ ہاؤس سے تمام پی ٹی آئی ارکان کو گرفتار کرلیا گیا
علماء و مشائخ کنونشن، شرکاء کا مسلم امہ کے اتحاد کیلئے کام کرنے کا عہد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر