جولائی 2024 بجلی کے بلوں کی مقررہ تاریخ میں 10 دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔
ترجمان آئیسکو کے مطابق بجلی کے بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع وزیراعظم پاکستان کی ہدایات پر کی گئی ہے، جس کے بعد صارفین اضافی سرچاج کے بغیر توسیع کردہ تاریخ تک بل جمع کروا سکتے ہیں۔
ایسے تمام صارفین جنہوں نے اضافی سرچاج ادا کیا ہے اگست 2024 کے بل میں ایڈجسٹ کر دیا جائے گا، اس حوالے سے آئیسکو دفاتر، بینکوں اور پوسٹ آفیسز کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
مزید معلومات کے لئے صارفین متعلقہ ایس ڈی او ریونیو دفاتر یا قریبی کسٹمر سروسز سینٹر سے رابطہ کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News