وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں مزید 250 مقامات پر مفت وائی فائی سروس شروع کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر “سی ایم مریم نواز فری وائی فائی” کا لاہور اور قصور کے بعد اب ننکانہ صاحب میں آغاز ہوگیا، ننکانہ صاحب میں پہلے فیز میں پانچ مقامات پر سیف سٹی فری وائی فعال کیا گیا ہے۔
دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ ننکانہ صاحب میں مسجد جوک، تحصیل مو ڑ چوک، کچہری پھاٹک اور ریلوے اسٹیشن شامل ہیں، ننکانہ صاحب میں 25 ہزار سے زائد شہری ایم مریم نواز فری وائی فائی سے ستفید ہو چکے ہیں، چار ہفتے میں سی ایم مریم نواز فری وائی فائی پراجیکٹ سے ننکانہ کے شہریوں نے 250 جی بی ڈیٹا استعمال کیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ قصور میں 10 مقامات پر سیف سٹی فری وائی سروس عوام کے لئے دستیاب ہے، فری وائی فائی ڈی ایچ کیو اسپتال، وویمن کالج، نیو بس ٹرمینل، ریلوے اسٹیشن، ماڈل بازار، ڈی سی آفس، نیشنل بینک چوک سمیت دیگر مقامات پر میسر ہے، تاہم وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر قصور میں مزید 20 پوائنٹس پر فری وائی فائی سروس شروع ہوگی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور میں 50 لاکھ سے زائد شہریوں کا مفت انٹرنیٹ سروس سے استفادہ کامیابی کا ثبوت ہے، سیف سٹیز بہت جلد راولپنڈی، فیصل آباد اور گوجرنوالہ میں فنکشنل کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سال کے آخر تک 18 شہروں میں سیف سٹی اتھارٹی قائم کردی جائے گی، خواتین اور طالبات بھی سی ایم مریم نواز فری وائی فائی سروس سے ہنگامی صورتحال میں مدد حاصل کر سکیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News