Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرِاعظم کی تاریخ کے سب سے بڑے اصلاحاتی پروگرام کے آغاز کی منظوری

Now Reading:

وزیرِاعظم کی تاریخ کے سب سے بڑے اصلاحاتی پروگرام کے آغاز کی منظوری

راولپنڈی بس حادثہ؛ وزیراعظم کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان میں کاروبار و سرمایہ کاری میں آسانی (Ease of Doing Business) کیلئے تاریخ کے سب سے بڑے اصلاحاتی پروگرام کے آغاز کی منظوری دے دی۔

 کاروبار و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پاکستانی قوانین و ضابطوں کی پہلی ڈیجیٹل رجسٹری کے قیام کا آغاز ہوگیا، وزیرِ اعظم نے منصوبے کی فنڈنگ میں دلچسپی کا اظہار کرنے والے بین الاقوامی اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

وزیرِ اعظم کی منصوبے کی فنڈنگ میں دلچسپی کا اظہار کرنے والے بین الاقوامی اداروں سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی۔

وزیرِ اعظم نے حکومت کی معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر عملدرآمد میں امریکی ترقیاتی شراکتی اداروں کی معاونت میں اظہارِ دلچسپی پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاسوں اور مشاورت کے ساتھ ساتھ متعلقہ حکام و وزارتیں پالیسی اقدامات کا بروقت عملی نفاذ یقینی بنائیں۔

Advertisement

وزیرِ اعظم نے منصوبے کے نفاذ کیلئے ایک خصوصی کمیٹی قائم کردی جو اپنی تمام تر توجہ اس منصوبے پر عملدرآمد پر مرکوز کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے تحت انتہائی اہمیت کے حامل شعبوں کی اصلاحات شروع کی جائیں۔

شہباز شریف نے منصوبے پر کام کرنے کیلئے ڈاکٹر اسکاٹ جیکب کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

وزیرِ اعظم کی سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ اداروں کی منصوبے کا لائحہ عمل بنانے میں معاونت پر پزیرائی ملی۔

اجلاس میں ڈاکٹر اسکاٹ جیکب کے ساتھ ساتھ وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، عبدالعلیم خان وزیرِ مملکت شزہ فاطمہ خواجہ، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کو منصوبے کے حوالے سے تفصیلات کے ساتھ ساتھ اسکے نفاذ کی معینہ مدت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

Advertisement

وزیرِ اعظم نے ابتدائی طور پر انتہائی اہم قوانین و ضابطوں کو تریجیحی بنیادوں پر یکجا کرکے پہلے مرحلے کو دسمبر 2024 تک مکمل کرنے کا ہدف دے دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے دوران تقریر صحافیوں پر بے بنیاد الزامات
قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہو گا
پاک ترک جوائنٹ وینچر ٹی ایف ایکس کان پراجیکٹ میں بڑی پیشرفت
ہری پور، مدرسے کی چھت گر گئی، 2 طالبات جاں بحق، 5 زخمی
آج انکشاف ہوا کہ اسرائیل پی ٹی آئی کی پشت پر ہے، خواجہ آصف
پی ٹی آئی کی معاہدے کی خلاف ورزی، انتظامیہ کی کارروائی پر شرکا کا پتھراؤ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر