وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وطن کی مٹی کو فتنہ الخوارج سے پاک کرنے کیلئے افواج دن رات سرگرم ہیں۔
شہبازشریف نے کرم میں کامیاب کارروائی پر فوج کے افسران و جوانوں کی پزیرائی کی۔
انہوں نے کہا کہ وطن کی مٹی کو فتنہ الخوارج سے پاک کرنے کیلئے افواج دن رات سرگرم ہیں، افسران و جوان ملکی سالمیت کیلئے جانوں کی پروا کیے بغیر فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فوج کے بہادر افسران و جوانوں کو مجھ سمیت پوری قوم خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، وطن کی مٹی کو دہشتگردی کے عفریت سے پاک کرنے کے عزم میں قوم فوج کے شانہ بشانہ ہے۔
دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع کرم میں خوارج دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
صدر مملکت نے خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔
انہوں نے فتنہ خوارج کے مکمل خاتمے کیلئے کاروائیاں جاری رکھنے کے قومی عزم کا اعادہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا ضلع کرم میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن؛ 7 خوارج جہنم واصل
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News