Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل

Now Reading:

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل
پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل

شیر افضل مروت کو پاکستان تحریک انصاف سے نکال دیا گیا ہے اور پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ شیر افضل مروت کو نوٹس بھیجا گیا تھا کہ وہ اپنے بیانات میں محتاط رہیں، ان کے بیانات، میڈیا سے گفتگو، ٹویٹس سے متعلق ایک کمیٹی بنائی گئی تھی، تاہم کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ شیر افضل مروت پارٹی کے ضوابط اور اصولوں کا احترام نہیں کرتے۔

فردوس شمیم نقوی کے مطابق شیر افضل مروت خود کو پارٹی قوانین سے بالاتر سمجھتے ہیں، جس کے نتیجے میں پارٹی کی ساکھ اور بیانیے پر بُرا اثر پڑا، کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ اور ان کے حالیہ بیانات اورموصولہ شکایات کی بنا پ کمیٹی نے ان کی رکنیت کی منسوخی کی سفارش کی ہے،

ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نے یہ بھی کہا کہ شیرافضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کی منظوری بانی چیئرمین نے دی ہے، جبکہ کمیٹی سمجھتی ہے شیر افضل مروت باعزت انسان ہیں انہیں قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دینا چاہیے، شیرافضل مروت نے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کے طور پر نشست جیتی تھی انہیں الیکشن لڑنا چاہیے۔

رکنیت ختم کرنےکا نوٹیفکیشن پی ٹی آئی نے آفیشل اکاؤنٹ سے بھی شیئر کیا جبکہ کور کمیٹی ممبران نے بھی شیر افضل مروت کی رکنیت منسوخی کی تصدیق کی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب پارٹی سے نکالے جانے بعد شیرافضل مروت کا موقف بھی سامنے آگیا  ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں، لیکن ایک بات واضح کر دوں میں خان کا سپاہی تھا، ہوں اور رہوں گا۔

شیرافضل مروت نے کہا کہ اپنی حیثیت میں لیڈر کی رہائی کی جو کوشش کر سکا کروں گا، میں قومی اسمبلی کی نشست کے حوالے سے حلقے اور قبیلے کے لوگوں کواعتماد میں لوں گا۔

شیرافضل مروت نے یہ بھی کہا کہ میرے قائد کے کانوں میں میرے خلاف زہر گھولا گیا ہے، غلط فہمیاں پیدا کی گئی ہیں، میں کوشش کروں گا لیڈر سے مل کر اپنا موقف ان کے سامنے پیش کروں، میں انہیں مطمئین کرنے کی کوشش کروں گا اگر وہ مطمئین نہ ہوئے تو سیٹ ان کی امانت ہے اسی وقت واپس لوٹا دوں گا۔

شیرافضل مروت نے یہ بھی کہا کہ مجھے یقین ہے میرا لیڈر جلد رہا ہوگا، پارٹی کے اندر کسی لیڈر یا کارکن کی میرے کسی فعل سے دل آزاری ہوئی ہو تو تہہ دل سے معذرت خوا ہوں، امید کرتا ہوں پارٹی رہنما میرے خلاف بیان بازی سے گریز کریں گے۔

شیرافضل مروت نے کہا کہ میرے کوئی سیاسی عزائم نہیں لہذا اس فیصلے کا میرے مستقبل پر مثبت یا منفی اثر نہیں پڑے گا، لیکن مجھے افسوس رہے گا کہ مجھے باضابطہ سنے بغیر میرے خلاف یکطرفہ فیصلہ صادر کر دیا گیا۔

شہر افضل مروت کی پارٹی رکنیت کی منسوخی کے معاملے پر چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے کہا کہ شیر افضل مروت کی رکنیت منسوخی سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی ہے، جبکہ پی ٹی آئی کور کمیٹی اراکین نے نوٹیفکیشن درست ہونے کی تصدیق کی ہے۔

Advertisement

بیرسٹر گوہر نے اس حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس فیصلے کے بارے میں نہیں معلوم اور نہ میں نے ایسے کسی اقدام کی منظوری دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئینی ترامیم آج ہی پارلیمنٹ میں لائی جائیں گی، خواجہ آصف
حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کردیے
ہم اپنے طالبعلموں کو مختلف شعبہ جات میں ڈگریاں دیں گے، عطاء تارڑ
پاکستان کی ترقی اورخوشحالی اس کی جمہوری ترقی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے، بلاول بھٹو
 پاکستان پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، مرادعلی شاہ
مریم نواز جلد لاہور میں ماڈرن اینڈ اینوو یٹو سبزی منڈی کا سنگ بنیاد رکھیں گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر