Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر کے بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

Now Reading:

ملک بھر کے بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری
ملک بھر کے بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

ملک بھر کے بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

لاہورہائیکورٹ کی مداخلت پرملک بھر کے بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی، نیپراحکام نے پروریٹا بلوں کے خلاف اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے بجلی صارفین کے حق میں فیصلہ سنادیا۔

نیپرانے ڈیسکوز کو پروریٹا بل جاری کرنے سے روک دیا، اور اصل یونٹس کے مطابق صارفین کوبجلی بل بھجوانے کاحکم دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیپرا نے پروریٹا بنیاد پراپریل سے جون 2024 تک اصل بل کےعلاوہ تمام یونٹس صارفین کوواپس کرنے اور پروریٹا کی بنیاد پرجاری ہونے والے بل تاخیر سے جمع کرانے والوں کی اضافی رقم بھی واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔

نیپرا نے فیصلہ دیا کہ لیٹ پیمنٹ وصولی کی رقم تیس یوم میں واپس کی جائے، اس کے علاوہ نیپرا نے ڈیسکوز کوواپس کردہ رقم بجلی کے بلوں میں دوبارہ وصول کرنے سے بھی روک دیا۔

نیپرا نے تمام ڈیسکوز کو خراب میٹر فوری تبدیل کرنے اور صارفین کو مینوئل کےمطابق بل بھجوانے کاحکم دے دیا، اس کے علاوہ ڈیسکوز کودرست میٹر ریڈنگ کرنے، میٹرکی تصاویربلوں پرواضع کرنے کے ساتھ بلوں کی بروقت درستگی کا بھی حکم دیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ نیپرا کا حکم نامہ سات صفحات پر مشتمل ہے، اس کے علاوہ نیپرا نے حکمنامہ پرفوری عمل درآمد کرنے کاحکم دیتے ہوئے تیس یوم میں رپورٹ طلب کرلی ہے، جبکہ حکم عدولی پر ذمہ دار افسروں کےخلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے پروریٹا بلوں کے خلاف اظہر صدیق کی درخواست نیپراکوبھجوائی تھی، جبکہ عدالت نے نیپراکو درخواست کا فیصلہ جلد کرنے کاحکم دیا تھا۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں یہ مؤقف اپنایا گیا تھا کہ پروریٹا بلنگ آئین کے تحت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، پروریٹا بلنگ سے لاکھوں صارفین کو پروٹیکٹڈ کیٹگری سے زبردستی باہر نکالا گیا، جبکہ پروریٹا بلنگ کی وجہ سے درجنوں شہریوں نے خودسوزی کی، عدالت پروریٹا بنیادوں پرجاری بلنگ کے عمل کوکالعدم قرار دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کردیے
ہم اپنے طالبعلموں کو مختلف شعبہ جات میں ڈگریاں دیں گے، عطاء تارڑ
پاکستان کی ترقی اورخوشحالی اس کی جمہوری ترقی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے، بلاول بھٹو
 پاکستان پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، مرادعلی شاہ
مریم نواز جلد لاہور میں ماڈرن اینڈ اینوو یٹو سبزی منڈی کا سنگ بنیاد رکھیں گی
کوشش ہے وہ ترامیم لائیں جن پر ساری جماعتیں متفق ہوں، خورشید شاہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر