
پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے کچے میں آپریشن سے ہی انکار کردیا
لاہور: پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے راجن پور کچے میں آپریشن سے ہی انکار کردیا۔
فاروق آباد کانسٹیبلری سے روانہ 25 اہلکار راستے میں بس سے اتر گئے ہیں، 4 روزقبل اہلکاروں کو کچے کے لئے روانہ کیا تھا جو ظاہرپیر انٹرچینج کے قریب اترے۔
آئی جی پنجاب بھی 4 روز قبل کچے میں جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے پہنچے تھے۔
پولیس اہلکاروں نے ریزروانچارج کوصاف جواب دیتے ہوئے کہا کہ اپنے نقصان کے ذمہ دار ہیں، کچے میں نہیں جائیں گے۔
جس پر متعلقہ انچارج نے انکار کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی ہے۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب عثمان انور کہتے ہیں کہ پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکاروں کا متبادل عملہ رحیم یار خان پہنچ چکا ہے، کچہ آپریشن کے لیے طلب نفری میں سے اب کوئی غیر حاضر نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News