پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چینی سفارت خانے میں پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات کی۔
بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں چینی سفارت خانے کے منسٹر کونسلر یانگ نو اور پالیٹکل کونسلر وانگ شنجے نے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔
بلاول بھٹو زرداری اور چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کے درمیان تجارتی تعلقات میں مزید بہتری پر اتفاق ہوا۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News