مظفر آباد: کشمیر جائیداد کمیٹی میں تحفظات پر آزاد جموں و کشمیر کونسل نے وزیر اعظم سے فوری توجہ کی اپیل کردیا۔
آزاد کشمیر جائیداد کمیٹی کی تشکیل پر آزاد جموں وکشمیر کونسل کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کمیٹی کی سرگرمیاں فوری روکنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
کشمیر جائیداد کے متعلق وفاقی کمیٹی کے قیام پر آزاد جموں وکشمیر کونسل نے اعتراض اٹھایا ہے۔
ممبران آزاد جموں وکشمیر کونسل نے مؤقف اختیار کیا کہ جائیداد کشمیری عوام کا حق ہے، وزارت کشمیر امور کو کمیٹی بنانے کا قانونی اختیار نہیں۔
آزاد جموں وکشمیر کونسل نے کہا کہ کشمیر جائیداد کے فیصلوں میں آزاد جموں کشمیر حکومت کی شمولیت کی شرط رکھی جائے اور جائیدادوں سے متعلق فیصلے منتخب نمائندوں کی اجازت سے ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News