Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسپیکر قومی اسمبلی کا الیکشن کمیشن کو خط سنگ میل ہے، عطاء تارڑ

Now Reading:

اسپیکر قومی اسمبلی کا الیکشن کمیشن کو خط سنگ میل ہے، عطاء تارڑ
اسپیکر قومی اسمبلی کا الیکشن کمیشن کو خط سنگ میل ہے، عطاء تارڑ

اسپیکر قومی اسمبلی کا الیکشن کمیشن کو خط سنگ میل ہے، عطاء تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمان کی بالادستی کے لئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا جوکہ ایک سنگ میل ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمان کی بالادستی کے لئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا جب کہ انہوں نے ہمیشہ اسپیکر کی کرسی کے ساتھ انصاف کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ پارلیمان میں موجود تمام جماعتوں کے ساتھ ان کا رویہ ہمیشہ اچھا رہا اور ہمیشہ بہترین انداز میں امور انجام دیے جب کہ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ کسی رکن کی حق تلفی نہ ہو اور سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ اسپیکر قومی اسمبلی کے فیصلوں کی تائید کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا الیکشن کمیشن کو خط سنگ میل ہے، آئین میں پارلیمنٹ کو قانون سازی کا اختیار دیا گیا ہے اور یہ اختیار کسی دوسرے ادارے کے پاس نہیں جب کہ پارلیمنٹ بالادست ادارہ ہے اور سپریم کورٹ کی آرٹیکل 63 اے کی تشریح آئین دوبارہ لکھنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کسی پارٹی میں شامل ہونے والا رکن دوبارہ کسی اور جماعت میں کیسے شامل ہوسکتا ہے؟، مخصوص نشستوں سے متعلق عدالتی فیصلے نے بہت سے سوالوں کو جنم دیا جب کہ اسپیکر نے آج جو قدم اٹھایا اس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Advertisement

وزیر اطلاعات مزید کہتے ہیں کہ کسی ادارے کو حق حاصل نہیں کہ وہ آئین کی اپنی مرضی سے تشریح کرے اور پارلیمان کو کمزور کرنے کی کوشش کرے، آئین اور قانون عوام کے منتخب نمائندوں کا حق ہے، پارلیمان کی بالادستی کے لئے ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئینی ترمیم کا معاملہ؛ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا مولانا فضل الرحمان کی تجاویز سے اتفاق
5 آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کرنے کا معاملہ؛ حافظ نعیم کی حکومت پر تنقید
آج دماغی صحت کے بارے میں بیداری انتہائی نا گزیر ہے، کامران ٹیسوری
صدر مملکت کا عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کا دورہ
کراچی میں بجلی کی قیمت 10 روپے فی یونٹ کم ہونی چاہیے، اویس لغاری
ایس سی او کے اجلاس میں فلسطین کے معاملے پر بات کرنا ضروری ہے، عطا تارڑ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر