چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ شہر قائد میں آہستہ آہستہ درجہ حرارت بڑھےگا۔
سردار سرفراز کے مطابق شہر میں مون سون کی ہوائیں چلنا کم ہوگئی ہیں، کراچی کیلئے اکتوبردوسرا یا تیسراگرم ترین مہینہ ہوتا ہے، جبکہ ستمبرکے آخری ہفتے سے گرمی شروع ہوجاتی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ پچھلے دنوں سے درجہ حرارت 32 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ چل رہاہے، آئندہ بھی گرم دن دیکھنےکوملیں گے۔
سردار سرفراز کے مطابق آج درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے، درجہ حرارت 35 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کاامکان ہے، جبکہ آئندہ 2 سے 3 دن تک درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News