وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ آبنوشی کے نظام کو مکمل طور پر درست کرنا ناگزیر ہے۔
میر سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت نصیر آباد ڈویژن میں ہونے والی حالیہ مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہر سال غیر معمولی بارشوں کے باعث سیلاب کا سامنا ہوتا ہے، موسمیاتی تبدیلی بڑا چیلنج، دیرپا منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کی نوعیت کو کم سے کم رکھنے کے لئے موثر اور قابل عمل حکمت عملی مرتب کی جائے۔
وزیراعلیٰ نے پٹ فیڈر میں شگاف اور نکاسی آب کے لئے ہنگامی بنیادوں فنڈز کے اجراء کی ہدایت دی اور کہا کہ فیڈر میں شگاف پر کرنے اور اور نکاسی آب کی بحالی دو ہفتوں میں مکمل کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے نصیر آباد ڈویژن کی مکمل فیزیبیلیٹی اسٹڈی کی جائے، آبنوشی کے نظام کو مکمل طور پر درست کرنا ناگزیر ہے۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ڈرینیج، بندادت اور کینالز کی ڈی سلٹنگ کے منصوبوں پر فوری کام شروع کیا جائے، صوبائی حکومت سیلاب سے متاثرہ نصیر آباد ڈویژن میں ہنگامی اور ترجیحی بنیادوں پر امداد و بحالی کے کام کرے گی۔
اجلاس میں شریک نصیر آباد ڈویژن کے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی نے بھی متاثرہ علاقوں کی بحالی سے متعلق تجاویز پیش کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News