Advertisement

آبنوشی کے نظام کو مکمل طور پر درست کرنا ناگزیر ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلٰی بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ آبنوشی کے نظام کو مکمل طور پر درست کرنا ناگزیر ہے۔

میر سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت نصیر آباد ڈویژن میں ہونے والی حالیہ مون سون بارشوں  سے ہونے والے نقصانات سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہر سال غیر معمولی بارشوں کے باعث سیلاب کا سامنا ہوتا ہے، موسمیاتی تبدیلی بڑا چیلنج، دیرپا منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کی نوعیت  کو کم سے کم رکھنے کے لئے موثر اور قابل عمل حکمت عملی مرتب کی جائے۔

وزیراعلیٰ نے پٹ فیڈر میں شگاف اور نکاسی آب کے لئے ہنگامی بنیادوں فنڈز کے اجراء کی ہدایت دی اور کہا کہ فیڈر میں شگاف پر کرنے اور اور نکاسی آب کی بحالی دو ہفتوں میں مکمل کی جائے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے نصیر آباد ڈویژن کی مکمل فیزیبیلیٹی اسٹڈی کی جائے، آبنوشی کے نظام کو مکمل طور پر درست کرنا ناگزیر ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ڈرینیج، بندادت اور کینالز کی ڈی سلٹنگ کے منصوبوں پر فوری کام شروع کیا جائے، صوبائی حکومت سیلاب سے متاثرہ نصیر آباد ڈویژن میں ہنگامی اور ترجیحی بنیادوں پر امداد و بحالی کے کام کرے گی۔

اجلاس میں شریک نصیر آباد ڈویژن کے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی نے بھی متاثرہ علاقوں کی بحالی سے متعلق تجاویز پیش کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
5 آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کرنے کا معاملہ؛ حافظ نعیم کی حکومت پر تنقید
آج دماغی صحت کے بارے میں بیداری انتہائی نا گزیر ہے، کامران ٹیسوری
صدر مملکت کا عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کا دورہ
کراچی میں بجلی کی قیمت 10 روپے فی یونٹ کم ہونی چاہیے، اویس لغاری
ایس سی او کے اجلاس میں فلسطین کے معاملے پر بات کرنا ضروری ہے، عطا تارڑ
اسٹاک مارکیٹ میں مندی؛ 100 انڈیکس 85 ہزار 453 پوائنٹس پر بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version